غزوہ احد

غزوہ احد میں مشرکین کا مقصد، مسلمانوں سے اپنا بدلہ لینا تھا اور مسلمانوں کا مقصد اپنے عقیدے کا دفاع کرنا تھا ۔ اسکی اشاعت کی آزادی کا تحفظ حاصل ہو اس لئے مشرکین کی جنگ ایک جارحانہ جنگ اور مسلمانوں کی جنگ عادلانہ جنگ تھی ۔

 470.00

3 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

غزوہ احد اسلام کو دوسرا فیصلہ کن معرکہ تھا ۔ اس کتاب میں غزوہ احد سے متعلق ایک خوفناک معرکہ کی تفصیل آپ پڑھ سکتے ہیں جس میں خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حصہ لیا ۔ آپ کو زبردست زخم آئے اور آپکی قیمتی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا ۔ اس تباہ کن معرکہ میں آپ نے اپنے دائیں بازو اور شہسواروں کے شہسوار اور بہادروں کے بہادر اپنے چچا حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کھو دیا تھا ۔

اللہ تعالیٰ نے اس خوفناک معرکہ کے تصادم میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اور آپکے دین کی طرف منسوب ہونے والوں کو اس طرح پگھلا دیا جیسے سونے کی ڈلی کو اُسکی گرم بھٹی میں زنگ سے دور کرنے اور اُسے صاف کرنے کے لئے پگھلایا جاتا ہے ۔

معرکہ اُحد میں کئی قسم کے بہادرانہ اسلامی کارنامے اور کئی قسم کی فداکاری اور کئی طرح سے جانثاری کے واقعات ظاہر ہوئے جن کی نظیر دنیا نے دیکھی نہ تھی ۔ یہ پرجوش اور جذبہ ایمانی سے لبریز تفاصیل آپ اس کتاب میں پڑھ سکیں گے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5699180356855529/923450345581

Additional information

Weight 0.426 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

352

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Nafeees Academy

Sample Pages

https://drive.google.com/file/d/1ODjFED0zjac4GxYkx5H16oIenDcKHmJY/view?usp=sharing

Shipping Charges

FREE

Written By

Alama Muhammad Ahmad