عرب کے مشہور تاریخ نگار اور حالات بیان کرنے والے مصنف علامہ محمد احمد باشمیل کے قلم سے
ترجمہ اختر فتح پوری صاحب ۔
غزوہ احزاب کے حالات و واقعات پر مشتمل یعنی ایک ایسی جنگ کے حالات جس نے یہودی عنصر کا صفایا کردیا تھا اور جزیرہ عرب کو یہود کے شرور و آثام اور اسکی سازشوں سے پاک کردیا تھا ۔
غزوہ احزاب اس لحاظ سے بہت اہم ہے کہ اس نے یہودی عنصر کا صفایا کردیا تھا ۔ جزیرہ عرب کو یہودیوں کے شرور و آثام اور اسکی سازشوں سے نجات دلا دی تھی ۔
یہ کتاب صرف معرکہ احزاب کے واقعات کی تفصیل پر مشتمل نہیں بلکہ اس کے اندر متعلقہ تمام سیاسی اور فوجی واقعات کے دقیق ملخصات بھی شامل ہیں ۔ اسی کتاب میں وہ سات سریع اور فوجی حملے بھی ہیں جن میں سے اکثر کی کمان خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کی ۔ جو اسلامی فوج نے مسلمانوں کے مرکز کی مضبوطی اور انکی اس ہیبت کو پختہ کرنے کے لئے کئے جو دلوں سے اکھڑ چکی تھی ۔
اس کتاب کو پڑھنے کے بعد غزوہ احزاب کے تتبع اور اسکے اسباب و مسببات اور بواعث و غایات واضح ہوجائینگے ۔
Reviews
There are no reviews yet.