Description
پیر شیخ عبدالقادر جیلانی کے ملفوظات
اولیاء اللہ کے قلوب منبع انوار الٰہی اور انکی ذات مرجع خلائق ہر زمانے میں بنی رہی ہے ۔ وہ خود اسلام کے صحیح نمونہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے روشن آئینہ ہوتے تھے ۔ وہ ملت اسلامیہ کے لئے ہر دور میں صداقت کے رہنما اور رہبر تھے ۔
حضرت غوث الاعظم رحمہ اللہ تعالیٰ کی ذات گرامی بھی کسی تعریف یا تعارف کی محتاج نہیں ، آپ بھی اُن اولوالعزم اولیاء اللہ میں سے تھے جن کے فیض سے دنیائے اسلام آج بھی گل بدامن ہے ۔ آپکے جو حالات ہم تک پہنچے ہیں اُن سے معلوم ہوتا ہے کہ بچپن میں ہی آپ میں ولایت کے آثار ظاہر ہوگئے تھے ۔ صداقت اور دیانت کے نمونہ بن گئے تھے ۔ بغداد میں تعلیم حاصل کی اور علوم ظاہری سے فراغت کے بعد آپ سیاحت کے لئے نکلے اور مختلف مقامات کا سفر کیا ۔
حضرت کی مجلس وعظ میں امیر و غریب، درویش و سلطان، یہاں تک کہ کبھی کبھی یہودی اور نصرانی بھی شامل ہوتے تھے ۔ اس کتاب میں تقریباً باسٹھ مواعظ ہیں ۔ یہ مواعظ تقریباً نایاب ہوچکے تھے ۔ لیکن حضرت مولانا عاشق الٰہی میرٹھی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس پر محنت کی اور انکو اردو زبان میں منتقل کیا ۔ مولانا عاشق الٰہی کو آپ سے والہانہ عقیدت و محبت تھی ۔ اس کتاب کے ترجمہ میں آپ نے زورِ بیان کو قائم رکھنے کی پوری کوشش کی ہے ۔
مکمل سلیس اردو ترجمہ کے ساتھ پیرانِ پیر غوث اعظم رحمہ اللہ تعالیٰ کے منتخب خطبات اور ملفوظات کا قابل قدر مجموعہ تیار کیا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5674469572635716/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.