داستان ایمان فروشوں کی (تحقیقی جائزہ)۔

التمش عنایت اللہ کی کتاب “داستان ایمان فروشوں کی” کس حد تک حقیقت ہے اور کس حد تک افسانہ ہے ۔ ایک بہترین تحقیقی جائزہ از مولانا اسماعیل ریحان

 700.00

1 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

داستان ایمان فروشوں کی

اس وقت مارکیٹ میں دستیاب وہ کتاب ہے جسے بہت سے لوگ سلطان صلاح الدین ایوبی کے حالات پر ایک معتبر مآخذ تصور کرتے ہیں ۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ نسل نو سلطان صلاح الدین ایوبی کی تاریخ سے بالکل ناواقف ہے ۔ ایک خائن شخص نے اس حوالے سے دنیا کے سامنے جو کچھ پیش کیا ۔ آج کے نوجوان اُسی پر یقین رکھتے ہیں ۔

مگر درحقیقت “داستان ایمان فروشوں کی” خود مصنف کی “ایمان فروشی” کی داستان ہے ۔ قصداً اور شعوری طور پر تاریخ کے نام پر جھوٹ کا پلندہ فروخت کرنے اور پیسے کھرے کرنے کو ایمان فرشی ہی کہا جائے گا ۔

اس کتاب میں ان خیانتوں کا خالص علمی جائزہ لیا جارہا ہے جو اس داستان میں جابجا موجود ہے ۔

جو حضرات اب تک “داستان ایمان فروشوں کی” کے بارے میں حقائق سے لاعلم ہیں وہ تو ایک درجے میں معذور ہیں مگر جو اس کتاب کو پڑھنے کے بعد حقیقت سے روشناس ہوجائیں اُنکو اپنی ذمہ داری سے مفر نہیں ہونا چاہئے ۔ یہ قومی، اخلاقی اور شرعی فریضہ ہے کہ جھوٹ کا پول کھولنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ بصورت دیگر اپنی تاریخ کے ایک درخشاں پہلو کے مسخ ہونے میں آپ برابر کے مجرم ٹھہریں گے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5287650794674115/923450345581

Additional information

Weight 0.63 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

560

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Fine

Published By

Al Manhal Publishers

Sample Pages

https://drive.google.com/file/d/1bQxs4b6MjHQ1bxtTtp3W51OiK98l1baX/view?usp=sharing

Shipping Charges

FREE

Written By

Maulana Ismail Rehan Sahib DB