دیوانِ حضرت حسان بن ثابت

دیوانِ حضرت حسان بن ثابت

مترجم ۔ تحقیق و ترجمہ از : مولانا محمد اویس سرور دامت برکاتہم العالیہ ۔ مطبوہ مکتبہ رحمانیہ اردو بازار لاہور

شاعرِ دربارِ رسالت، حضرت حسان بن ثابت کے مجموعہ شاعری کا عام فہم اردو ترجمہ اور جامع تشریح ۔ زمانہ جاہلیت اور دورِ اسلام کی شاعری کا حسین امتزاج جس کا مطالعہ علم و ادب کے دروازے کھول دے گا۔

 1390.00

2 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اشعار، امت اسلامیہ کی ایک میراث، اسکی تاریخ اور عظیم گنجینہ و خزینہ ہیں ۔ آپکے اشعار قرونِ اولیٰ کے دور کی ایک مستند تاریخ کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ انہیں پڑھ کر اس دور اور معاشرے کی گہرائیوں کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔ علاوہ ازیں محبت کی گہرائیوں میں ڈوبے ہوئے نعتیہ اشعار اور صحابہ کرام کی مدح و ثناء میں کہے ہوئے قصیدے حضرت حسان کی شاعری کو چار چاند لگا دیتے ہیں ۔

اس کتاب میں تمام اشعار پر اعراب لگا دیا گیا ہے ۔

تمام قصائد کی بحروں کو عنوان کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے ۔

ترجمہ کو عام فہم اور عمومی بنانے کی پوری کوشش کی گئی ہے ۔

صحابہ کرام اور دوسری شخصیات کا جامع تعارف بھی کروایا گیا ہے ۔

اشعار کے پس منظر میں واقعات کی تفصیل تاریخی کتب سے پیش کردی گئی ہے ۔

کتاب کے شروع میں شعر کی ادبی اہمیت اور اسلام میں اسکا حکم بتایا گیا ہے ۔

حضرت حسان بن ثابت کے تفصیلی حالات اور آپکی شاعری کے اجزاء بھی ذکر کئے گئے ہیں ۔

ناشر مقبول الرحمن لکھتے ہیں کہ کتاب کی طباعت اور جلدبندی کو معیاری بنانے کی حتی الوسع کوشش کی گئی ہے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6046527288731219/923450345581

Additional information

Weight 0.638 kg
Binding Type

Perfect Binding with Dust Cover

Number of Pages

567

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Maktaba Rahmania

Shipping Charges

FREE

Written By

Molana Muhammad Awais Sarwar DB