بہشتی زیور

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی لکھی ہوئی ایسی کتاب جو آداب دین بلکہ بعضے ضروریات معاش تک کو ایسی حاوی ہے کہ اگر کوئی اسکو اول تا آخر سمجھ کر عمل کی نیت سے پڑھ لے تو واقفیت دین میں ایک متوسط عالم کے برابر ہوسکتا ہے ۔

 700.00

Out of stock

Product Details

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں کہ ایک مدت سے مسلمان عورتوں کے دین کی تباھی دیکھ دیکھ کر قلب دکھتا تھا اور اسکے علاج کی فکر رہتی تھی ۔ کیونکہ یہ تباھی عورتوں کے دین سے دنیا میں بھی داخل ہورہی تھی اور گھر تباہ ہورہے تھے بلکہ آنے والی نسل کی بھی بے دینی کی طرف رغبت ہورہی تھی ۔

اس لئے یہ کتاب ترتیب دی گئی جس میں آدابِ دین اور ایسی تعلیمات شامل کردی گئی ہیں کہ علوم بنیادیہ سے واقفیت ہوجائے ۔ اس کی عبارت اس قدر سلیس ہے کہ اس سے زیادہ سلاست ہم لوگوں کی قدرت سے بظاہر خارج تھی ۔ جن امور کی عورتوں کو اکثر ضرورت واقع نہیں ہوتی جیسے احکام جمعہ، امامت وغیرھم ، تو ایسے امور کو قلم انداز کردیا گیا ہے ۔ صرف دو قسم کے احکام لئے گئے ہیں اول جو مردوں اور عورتوں کی ضروریات میں مشترک ہیں دوسرے وہ جو عورتوں کے ساتھ مخصوص ہیں اور ان مخصوص مسائل میں بھی یہ التزام کیا گیا ہے کہ حاشیہ پر اس باب میں مردوں کے لئے جو حکم ہے اُسکو بھی لکھ دیا جائے ۔

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس کتاب سے متعلق فرمایا تھا کہ یہ کتاب ہر گھر میں موجود ہونی چاہئے اور ہر شادی شدہ جوڑا یعنی خاوند اور عورت ایک مرتبہ مکمل اس کتاب کو حرف بہ حرف ضرور پڑھ لیں ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5823577347734616/923450345581

Additional information

Weight 0.675 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

639

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Maktaba Khalil

Sample Pages

https://drive.google.com/file/d/1aH-Xr-fiUclM8xWwJCKcvhlOWB2_KVkC/view?usp=sharing

Shipping Charges

FREE

Written By

Molana Ashraf Ali Thanwi RA