Description
بانگ دھل کا پہلا ایڈیش 1932 میں شائع ہوا تھا ۔ اسکی قبولیت اور شہرت کا عالم یہ تھا کہ تمام نسخے ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے ۔ ایک ہزار ہی تو کاپی تھی کس کس کے ہاتھ لگتی ۔ جوں جوں پھیلتی گئی ۔ اپنی خوشبو پھیلاتی گئی ۔
بہت سارے لوگوں کا اصرار ہوا کہ بانگ دھل کا دوسرا ایڈیشن جدید کلام اور اضافوں کے ساتھ جلد از جلد شائع کیا جائے ۔
اس کتاب کے پہلے حصے میں استاذ امام دین گجراتی صاحب کا سابقہ کلام اور دوسرے حصہ میں 1932 کے بعد کا کلام درج ہے ۔ جنگ سے پیش آمدہ مشکلات کے باعث کاغذ اور کتابت اتنے اعلیٰ معیار کی نہیں ہے ۔ مگر اس مجموعہ میں جابجا حواشی کے ذریعے الفاظ جدیدہ اور نئی تراکیب کی تشریح کردی گئی ہے ۔ تاکہ شعر و شاعری میں مبتدی لوگ استاذ کا کلام کماحقہ سمجھ سکیں اور اس سے لطف اندوز ہونے سے محروم نہ ہوں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/9131010343591392/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.