Description
مصنف قاری محمد اسحاق ملتانی لکھتے ہیں :۔
اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ ہر وقت اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگی جائے لیکن کوئی پریشانی آجائے تو اس پر واویلا کرنے کی بجائے صبر و تسلیم اور رضا کا مظاہرہ کرے ۔ کسی بھی پریشانی میں کچھ عرصہ بعد سکون تو آہی جاتا ہے ۔ لیکن ایمان کا تقاضا ی ہے کہ دوسرے لوگ جو صبر بعد میں کرتے ہیں ایک مومن شخص عین پریشانی کے وقت بھی صبر کا مظاہرہ کرے ۔
اس پریشانی میں جو اجر و ثواب رکھا ہے اُسکو سوچ کر خود کو تسلی دے ۔ یہ یقین رکھے کہ میرا رب اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کاملہ سے اس پریشانی کو دور کردے گا ۔ وہ رب ذوالجلال حاکم بھی ہے اور حکیم بھی ہے ۔
یہ کتاب پریشانیوں سے بچنے کے لئے وظائف اور نصائح پر مشتمل ہو ۔ پریشان تو وہ ہو جس کا رب نہ ہو ۔ اگر آپ کا رب تعالیٰ کے ساتھ تعلق ہے تو پھر ہر پریشانی چھوٹی ہوجائیگی ۔ اس کتاب میں اسلاف و مشائخ کے فرمودات سے ایسی تعلیمات شامل کی گئی ہیں جو آج کے دور میں ہر مسلمان کی دینی ودنیاوی ضرورت ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8410323175708510/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.