آفتاب نسبت مع اللہ

 1320.00

شیخ العرب والعجم عارف بااللہ مجددزمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر کے جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات پر ایک بہترین کتاب

Out of stock

Description

اللہ تعالیٰ نے حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کواپنی محبت کا جو درد عطا فرمایا اورآپ سے جو تزکیہ نفس کا کام لیا ہے وہی حضرت کی بے پناہ قبولیت کا شاہد ہے ۔ جنوبی افریقہ کےاحباب کی دعوت پر1990 سے 2004 تک تقریبا ہرسال اوربعض مرتبہ سال میں دومرتبہ حضرت جنوبی افریقہ کا سفرفرماتے رہے ۔ جنوبی افریقہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس سے دین کا جوعظیم الشان کام لیا ہے خواص وعوام سب اس کے شاہد ہیں کہ گناہوں کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہزاروں سے متجاوزلوگ حضرت اقدس کی صحبت با برکت اورنگاہ پراثر کی برکت سے روح و قلب کا تزکیہ کروا کے اللہ والے ہو گئے ۔ پیش نظر کتاب 1998ء میں ہونے والے حضرت اقدس رحمۃ اللہ علیہ کے جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات کا مجموعہ ہے ۔

سید عشرت جمیل میر رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں کہ میں نے جب حضرت اقدس کا پہلا سفرنامہ لکھنا شروع کیا تھا تو اُسی وقت حضرت والا نے فرمادیا تھا کہ میرے سفرنامہ میں دنیا کے حالات اور جغرافیائی معلومات وغیرہ کبھی نہ لکھنا بلکہ مجھ سے جو اللہ کی محبت کی باتیں سنتے ہو وہی تحریر کرنا ۔ لہذا ہمیشہ کی طرح اس سفر میں بھی مختلف مقامات پر ہونے والے حضرت رحمہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات کو محفوظ کرتا رہا ۔ پھر سفر سے واپس پر انکی اشاعت کا کام شروع کردیا تھا ۔

Additional information

Weight 1.17 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

784

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Imported paper fine quality

Published By

خانقاہ امدادیہ اشرفیہ

Shipping Charges

FREE

Written By

مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ

Printing

Two Color Fine Printing

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “آفتاب نسبت مع اللہ”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like…