اولیائے ملتان

اولیائے ملتان ومشائخ کا تذکرہ

قدیم و جدید اولیائے ملتان ومشائخ کا تذکرہ ، واقعات، نصیحت آموز حکایات اور خدمات ۔
تقریباً 200 سے زائد منتخب مشاہیر کا تعارف ۔
تاثرات از حضرت مولانا حافظ محمد ناصر الدین خاکوانی مدظلہم العالی ۔ مطبوعہ ادارہ تالیفات اشرفیہ

 1000.00

8 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

اولیائے ملتان ومشائخ کا تذکرہ

ملتان تاریخ کے ہر دور میں علمی اور تہذیبی اعتبار سے سربلند رہا ہے ۔ خصوصاً مسلم دور تاریخ ملتان کا ایک روشن باب ہے ۔

مسلم عہد میں ملتان اپنے مدارس و بیش بہا کتب خانوں، خانقاہوں، مسجدوں اور نامور علماء اور حکماء کی وجہ سے عالمگیر شہرت کا حامل بن گیا ۔ اس لئے نامور مؤرخوں اور تذکرہ نگاروں نے باب العلوم ملتان کا ذکر بڑی عقیدت و احترام سے کیا ہے ۔

اس کتاب کے مصنف قاری محمد اسحاق ملتانی لکھتے ہیں کہ یہ کتاب اس لحاظ سے بالکل منفرد ہے کہ اس میں اکابر علمائے حق اہلسنت والجماعت کی شخصیات کا تذکرہ کیا جارہا ہے ۔ اس موضوع پر بعض غیر مستند کتب بھی مشہور ہو گئی ہیں ۔

اس کتاب میں تاریخی مباحث پر توجہ دینے کی بجائے اس امر پر زیادہ فکر کی گئی ہے کہ اولیائے کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کے مختصر حالات کے ساتھ انکے ایمان افروز واقعات، دلچسپ حکایات اور نصیحت آموز باتیں جو مل سکیں وہ دئیے جائیں ۔

ملتان اپنی تاریخی قدامت کے ساتھ اولیائے کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کے حوالے سے ممتاز اور منفرد رہا ہے ۔ اور اگر اسکے ساتھ ساتھ ملتان کےگردونواح کے بزرگان دین کا تذکرہ بھی شامل کرلیا جائے تو سینکڑوں ہزاروں تک تعداد جا پہنچتی ہے ۔

یہ کتاب در اصل دو حصوں پر مشتمل ہے حصہ اول میں قدیم اولیائے کرام کا تذکرہ ہے ۔ جبکہ حصہ دوم میں ماضی قریب کے اولیاء و مشائخ کا تذکرہ ہے ۔ ہر پھول کی اپنی  اپنی خوشبو اور اپنی اپنی مہک ہے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5805428116215229/923450345581

Additional information

Weight 0.898 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

528

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Taleefat e Ashrafia

Shipping Charges

FREE

Written By

Hazrat Molana Muhamad Taqi Usmani

Printing

Good Quality Printing with some of Color pages included.