Description
اکابر اولیاء اللہ کرام جامع شریعت و طریقت ہوتے ہیں اور ہر میدان کے سربکف مجاہد، پرخلوص مبلغ او ربیدار مغز صاحب قلم بھی ہوتے ہیں ۔ ہر شر و فتنہ کی سرکوبی کے لئے علمی وعملی انداز میں خدمات دینیہ سرانجام دیتے رہتے ہیں ۔
اس کتاب میں مستند مآخذ سے ایسے بے شمار واقعات جمع کئے گئے ہیں جن میں کہیں اولیاء اللہ کی شان جمال آشکارا ہے تو کہیں انکی شانِ جلالی ۔ اولیاء اللہ کے ان مثالی واقعات سے موجودہ حالات میں حکام و رعایا کو کیا کرنا چاہئے ؟
اس سلسلہ میں رہنمائی کے لئے بیسیوں اسباق موجود ہیں ۔
مولانا ازھر صاحب اس کتاب کے متعلق لکھتے ہیں کہ اسلام کی پوری تاریخ عزیمت کی داستانوں سے روشن وتابندہ ہے ۔ راہ حق میں علمائے ربانیین نے بڑی صعوبتیں اٹھائیں مگر حکام و سلاطین کے سامنے حق کہنے کی روایت کو ہمیشہ قائم رکھا اور اس فریضۃ میں کبھی کوتاہی نہ کی ۔ برادر حافظ محمد اسحاق ملتانی زید مجدھم نے اس موضوع پر قابل قدر ذخیرہ جمع فرمایا ہے جس کے مطالعہ سے اسلام کے کئی سنہری ابواب ہمارے سامنے آتے ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6322364901110166/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.