انوار البیان – مولانا عاشق الٰہی

 8000.00

انوار البیان – مولانا عاشق الٰہی

انوار البیان فی کشف اسرار القرآن

محقق العصر حضرت مولانا مفتی محمد عاشق الٰہی مہاجر مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ

سلیس اور عام فہم زبان میں اردو کی سب سے پہلی مفصل، جامع تفسیر ۔ اسمیں تفسیر القرآن بالقرآن اور تفسیر القرآن بالحدیث کا خاص اہتمام کیا گیا ہے ۔ دلنشیں انداز میں احکام و مسائل اور مواعظ ونصائح کی تشریح بیان کی گئی ہے ۔ اسباب نزول کا مفصل بیان تفسیر و حدیث اور کتب فقہ کے حوالوں کے ساتھ اسمیں شامل ہے ۔

6 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Description

صاحب کتاب مصنف مولانا عاشق الٰہی مہاجر مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ کے مختصر حالات:۔

حضرت مولانا مفتی عاشق الٰہی بلندشہری ثم مہاجر مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ ان علمائے ربانیین میں سے تھے جن سے دین کی صحیح رہنمائی ملتی تھی ۔ یہی وجہ ہے کہ اتنے بڑے عالم ہونے کے باوجود آپ میں تعلی تو کیا خودنمائی کا شائبہ تک بھی نہ تھا ۔اور اسی کی برکت ہے کہ آپکی تصانیف مقبول عام ہیں ۔

زندگی کے آخری دور کے تفسیر انوارالبیان نو جلد جو آپکی زندگی ہی میں ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان سے چھپ کر مقبول عام ہوچکی تھی جس کو آپ نے مدینہ منورہ کی مبارک فضاؤں میں رہ کر لکھا ۔ آپ کے صاحبزادہ مولانا عبدالرحمن کوثر بتلاتے ہیں کہ جب تفسیر کا کام ہورہا تھا تو میں نے خواب میں اس طرح دیکھا کہ جیسے جیسے تفسیر کا کام مکمل ہوتا جارہا ہے ویسے ویسے مسجد نبوی کی تعمیر مکمل ہورہی ہے ۔ آپکی عربی اردو تصانیف کی تعداد تقریباً ایک سو ہے ۔ ایک پرانے بزرگ سے سنا گیا کہ مولانا کا جن دنوں دہلی میں قیام تھا تو مولانا کی بے سر و سامانی کا یہ حال تھا کہ ائمہ مساجد  احباب کے پاس تشریف لے جاتے تو خاموشی سے خشک روٹیوں کے ٹکڑے اکٹھے کرلاتے اور پھر اُنکو بھگو کر انہیں پر گزارا کرتے ۔ ان حالات میں استغناء برقرار رکھا اور کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد “الفقر فخری” کا نمونہ تھا ۔

آپ نے اپنی زندگی کے آخری 26 برس مدینہ منورہ میں گزارے ۔ آپکو جنت البقیع میں دفن ہونے کا بہت شوق تھا ۔ اس لئے آپ حجاز سے باہر کبھی نہ جاتے تھے ۔ اپنی علالت کے بعد تو اسمیں بہت ہی احتیاط فرماتے تھے ۔

آپکا انتقال قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے مسنون طریقہ پر سوتے ہوئے ہوا ۔ یعنی سوئے اور پھر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے عالم راحت اور امن میں چلے گئے ۔

نماز تراویح کے بعد مسجد نبوی میں آپکی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ اور آپکی خواہش بھی اللہ تعالیٰ نے پوری فرما دی کہ آپکو جنت البقیع میں حضرت عثمان ذی النورین کے ساتھ ہی مدفن ملا ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8825355004171425/923450345581

Additional information

Weight 5.928 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

3741 Total

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Taleefat e Ashrafia

Shipping Charges

FREE

Written By

Maulana Ashiq Ilahi RA

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “انوار البیان – مولانا عاشق الٰہی”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You may also like…