بے پردگی کے مفاسد

Nazriyati Jang k Asool or Mahaz

بے پردگی کے مفاسد

پردہ شریعت کاحکم اور اللہ کی نعمت ہے جس میں بے شمار فوائد ہیں ۔سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ عورت ہوس پرستوں سے محفوظ ہو جاتی ہے ۔ اس کے برعکس بے پردگی کے بے شمار مفاسد میں جن میں سے چند ایک یہ ہیں :۔

۔٭ عورت عدم تحفظ کا شکار ہو جاتی ہے۔ ہوس کی نگاہ میں آجاتی ہے ۔
۔٭  غلط تعلقات کے امکانات نکل آتے ہیں ۔ایسے شکوک وشبہات سے میاں بیوی میں ہد اعتمادی پیدا ہو جاتی ہے۔
۔٭ بداعتمادی کے سبب گھر سے محبت اور پیار کا ماحول رخصت ہو جا تا ہے ۔
۔٭محبت سے محروم اولاد آوارہ ہو جاتی ہے ۔
۔٭خاندان معاشرے کی اکائی ہے ۔  جب خاندان بگڑتے ہیں تو پورا معاشرہ برباد ہوجاتا ہے۔
۔٭ بے پردہ ماحول اور عصمت سے نا آشنامعاشرے میں خاندانی نظام ختم ہوجاتا ہے۔
۔٭ عاشقی ومعشوقی کے چکروں ، لڑکیوں کے گھروں سے فرار، ماں باپ کی رسوائیوں ، عصمتوں کی بربادیوں اور غیرت کے نام پرقتل کے ہزاروں واقعات کو دیکھیں ۔ اکثر کی ابتداء عورت کی بے پردگی اور مرد کی غلط نگاہ سے ہوتی دکھائی دے گی۔

مغرب میں عورت کو کیا ملا ؟

 مغرب میں آزادئ نسواں کے کھوکھلے نعرے کی حقیقت عیاں ہوچکی ہے۔ مغربی عورتیں اب بھی شوہروں کے تشدد کا شکار ہیں ۔ زنا کی قانوناً اجازت کے باوجود ہرسال ہزاروں کی تعداد میں زنا بالجبر کے کیس رجسٹر ڈ ہوتے ہیں ۔ اسکول میں پڑھنے والی بچیوں کے ماں بننے کے واقعات اتنے زیادہ ہیں کہ کم سن ماؤں کے الگ اسکول بن چکے ہیں۔ ان مفاسد کو دیکھنے کے بعد یورپ کے سنجیدہ حلقوں میں یہ تحریک شروع ہوچکی ہے کہ آزاد عورت کو دوبارہ گھر یلو عورت بنایا جائے تا کہ خاندان کا تصور دوبارہ فروغ پاسکے۔

کتاب کا نام: نظریاتی جنگ کے اصول
صفحہ نمبر: 66

Written by Huzaifa Ishaq

26 September, 2022

You May Also Like…

0 Comments