مسجد میں آنے جانے کی سنتیں

مسنون زندگی قدم بہ قدم

مسجد میں آنے جانے کی سنتیں

۔1۔ ہر نماز کے لیے باوضو ہوکر گھر سے چلنا۔ (بخاری)
۔2۔ گھر سے چلتے وقت نماز پڑھنے کی نیت سے چلنا۔ (بخاری)
۔3۔ نماز پڑھنے کے لیے باوقار ہوکر قدرے چھوٹے قدم رکھتے ہوئے روانہ ہو کیونکہ ہر قدم پر ثواب ملتا ہے۔ (مشکوٰۃ المصابیح)
۔4۔ اذان سن کر نماز کے لیے اس طرح دُنیاوی مشاغل کو ترک کردینا گویا ان کاموں سے کوئی سروکار ہی نہیں۔
۔5۔ مسجد میں داخل ہونے لگے تو پہلے بایاں پاؤں جوتے سے نکال کر بائیں جوتے پر رکھے اور داہنا پاؤں جوتے سے نکال کر مسجد میں رکھے۔ (اسوۂ رسول اکرم)
۔6۔ مسجد میں داخل ہوتے ہی یہ دُعا پڑھے:۔
۔ “اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ”
اور بعض روایات میں یہ بھی ہے:۔
۔‘‘اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ’’ (ابن ماجہ)۔
۔7۔ مسجد میں کوئی بدبودار درخت (مثلاً، پیاز، لہسن، سگریٹ وغیرہ) کھاکر نہ آئے کیونکہ جس بدبو سے انسان کو تکلیف پہنچتی ہے اس سے فرشتوں کو بھی تکلیف پہنچتی ہے۔ (مسلم)
۔8۔ کسی کو پھلانگے بغیر ممکنہ حد تک اگلی صف میں جاکر بیٹھیں۔ امام کے بالکل پیچھے یا دائیں بائیں طرف۔ اگلی صف میں جگہ نہ ہو تو اسی ترتیب سے دوسری پھر تیسری صف بناکر بیٹھیں، الغرض جب تک اگلی صف میں جگہ ملتی ہو پیچھے نہ بیٹھیں۔ ( ابی داؤد)
۔9۔ تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز پڑھیں، ہمیشہ جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے کا اہتمام کریں۔ ( ابی داؤد)
۔10۔ جب تک نمازی جماعت کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں برابر نماز پڑھنے کا ثواب ملتا رہتا ہے۔ (اس لیے انتظار میں گزرتے لمحات کو بے کار نہ سمجھیں) (بخاری)
۔11۔ نماز فجر سے لیکر اشراق تک ذکر الٰہی میں مشغول رہیں۔ (ترمذی)
۔12۔ مسجد سے باہر آئیں تو یہ دُعا پڑھیں: ‘‘اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ’’ ( ابن ماجہ)
۔13۔ مسجد سے باہر آئیں تو پہلے بایاں پاؤں باہر نکال کر جوتے پر رکھیں، پھر دایاں پاؤں جوتے میں ڈالیں بعد میں بایاں جوتا پہنیں۔ (اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم)۔
یہاں تک تیرہ سنتوں کا بیان ہوا۔

۔٭مسجد میں مزید ان دس آداب کا خیال رکھیں:۔

۔1۔ بلاضرورت شدیدہ دنیوی باتیں نہ کریں۔
۔2۔ لوگ نماز پڑھ رہے ہوں تو ذکر و تلاوت آہستہ کریں۔
۔3۔ قبلہ رُخ مسجد کے اندر یا باہر کہیں نہ تھوکیں۔
۔4۔ کسی بھی طرح کے گنگنانے سے احتیاط برتیں۔
۔5۔ قبلہ کی طرف پیر نہ پھیلائیں۔
۔6۔ باہر گم ہو جانے والی چیزوں کو مسجد میں تلاش نہ کریں اور نہ مسجد میں اس کا اعلان کریں۔
۔7۔ مسجد میں بدن، کپڑے یا کسی اور چیز سے نہ کھیلیں۔ ( مسلم)
۔8۔ انگلیوں میں انگلیاں ڈال کر نہ چٹخائیں۔ (مشکوٰۃ المصابیح)
۔9۔ مسجد میں بیٹھنے کے لیے ایک جگہ مقرر نہ کریں، یہ مکروہ تحریمی ہے۔
۔10۔ الغرض مسجد کے احترام کے خلاف کوئی کام نہ کریں۔

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 151 تا 152

Written by Huzaifa Ishaq

9 October, 2022

You May Also Like…

0 Comments