ذکر اللہ کی سنتیں

مسنون زندگی قدم بہ قدم

مسنون اذکار

۔1۔ جب گھر سے باہر آئے تو یہ دُعا پڑھتے ہوئے نکلے: ‘‘وَاُکْثِرُ ذِکْرَکَ وَاَحْفَظُ وَصِیَّتَکَ وَاُکْثِرُ ذِکْرَکَ وَاَحْفَظُ وَصِیَّتَکَ’’ (ترمذی)
۔2۔ جب تہجد کی نماز کو اُٹھے تو یہ دُعا پڑھے:‘‘اَللّٰھُمَّ رَبَّ جِبْرِیْلَ وَمِیْکَائِیْلَ وَاِسْرَافِیْلَ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ اَنْتَ تَحْکُمُ بَیْنَ عِبَادِکَ فِیْ مَا کَانُوْا فِیْہِ یَخْتَلِفُوْنَ اِھْدِنِیْ لِمَا اخْتُلِفَ فِیْہِ مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِکَ اِنَّکَ تَھْدِیْ مَنْ تَشَآءُ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمَ’’ ( مسلم)
۔3۔ ہر نماز کے بعد “(33) بار سبحان اللہ، (33) بار الحمدللہ اور (34) بار اللہ اکبر” پڑھ لیا کریں
اور ایک بار کہو: ‘‘لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ’’ (مسلم)
۔4۔ فرض نماز کا سلام پھیرنے کے بعد اللہ اکبر ایک مرتبہ اور استغفراللہ تین مرتبہ اور تیسری مرتبہ ذرا آواز کھینچ کر۔
۔5۔ فجر اور عصر کے فرضوں کے بعد تھوڑی دیر کے لیے ذکر الٰہی میں مشغول رہنا۔ (ابوداؤد)
۔6۔ فجر کی نماز کے بعد وہیں بیٹھ کر ذکر الٰہی میں مشغول رہے یہاں تک کہ آفتاب طلوع ہوکر کچھ بلند ہو جائے، پھر دو رکعتیں پڑھ لیں تو حج وعمرہ کا ثواب ملے گا۔ (ترمذی)۔
۔7۔ جو شخص ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھا کرے اس کے لیے جنت میں جانے سے کوئی چیز بجز موت کے مانع نہیں (یعنی مرتے ہی جنت میں جائے گا)۔ (مشکوٰۃ)
۔8۔ جو شخص رات کو سونے سے پہلے اپنے گھر میں آیت الکرسی پڑھ لیا کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے گھر اور پڑوسیوں کے گھروں کو ہر مصیبت و آفت سے محفوظ رکھیں گے۔ (مشکوٰۃ)
۔9۔ کوئی پسندیدہ چیز دیکھے تو یہ پڑھے:۔
۔‘‘اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ بِنِعْمَتِہٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتِ’’ اور جب کوئی ناگواری کی حالت پیش آئے تو یوں کہے:۔ ۔‘‘اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ’’ (ترمذی)
۔10۔ جب کوئی دُشواری پیش آئے تو سر آسمان کی طرف کرکے کہے: ‘‘سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ’’ (ترمذی)
۔11۔ جب کسی عزیز دوست وغیرہ کو رُخصت کریں یا کسی لشکر یا جماعت کو تو یہ دُعا پڑھیں:‘‘اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ دِیْنَکُمْ وَاَمَانَتَکُمْ وَخَوَاتِیْمَ اَعْمَالِکُمْ’’ (ترمذی)
۔12۔ جب کسی بیمار کی عیادت کریں تو یوں کہیں:۔
۔‘‘لَا بَاْسَ طُھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللّٰہُ’’ (بخاری)
۔13۔ جب کوئی پریشانی یا خوف لاحق ہو تو یہ پڑھیں:۔
۔‘‘اَللّٰہُ اَللّٰہُ لَا اُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا’’ (ابن ماجہ)
۔14۔ جب غصہ آئے تو یہ پڑھے:۔
۔‘‘اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ’’ ایک روایت میں ہے کہ جب غصہ آئے تو وضو کرے یا کھڑے ہونے کی حالت میں ہے تو بیٹھ جائے، اگر بیٹھنے کی حالت میں ہے تو لیٹ جائے۔ (اسوۂ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم)
۔15۔ جب چھینک آئے تو ‘‘اَلْحَمْدُلِلّٰہِ’’ کہے ، اگر کوئی اس کے جواب میں ‘‘یَرْحَمُکَ اللّٰہُ’’ کہے تو اسے یہ جواب دے ۔
۔‘‘یَھْدِیْکُمُ اللّٰہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ’’ (شعب الایمان)
۔16۔ جس نعمت کے اوّل میں بسم اللہ اور آخر میں الحمدللہ ہو تو اس نعمت کے متعلق قیامت میں سوال نہ ہوگا۔ (اسوۂ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم)
۔17۔ اوپر چڑھیں (مثلاً سواری، درخت پہاڑ، سیڑھیاں وغیرہ) تواللہ اکبر کہیں اور جب نیچے اُتریں تو سبحان اللہ کہیں۔ (مسلم)
۔18۔ دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر ہلکے اور میزان میں بھاری ہیں۔ وہ یہ ہیں:۔
۔‘‘سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ’’ (بخاری)
کم از کم ایک تسبیح صبح اور ایک شام پڑھ لیا کریں۔
۔19۔ ذکراللہ کی اکثر کتابوں میں ان تسبیحات کا کثرت سے ذکر آیا ہے:۔
۔‘‘سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ’’ (ایک تسبیح)
۔‘‘اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ’’ (ایک تسبیح)
درُود ابراہیمی ایک تسبیح، صبح اور شام ان تسبیحات کا معمول بنالیں۔ (ترمذی)
۔20۔ ۔‘‘فَسُبْحَانَ اللّٰہِ حِیْنَ تُمْسُوْنَ وحِیْنَ تُسْبِحُوْنَ۔ وَلَہُ الْحَمْدُ فِی السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَعَشِیًّا وَّحِیْنَ تُظْھِرُوْنَ۔ یُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَیُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَیُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِھَا وَکَذٰلِکَ تُخْرَجُوْنَ’’۔
جو شخص یہ آیت مبارکہ رات کو پڑھے تو دن کے تمام اذکار و اوراد کی کمی پوری کردی جاتی ہے اور صبح کو پڑھے تو رات کے اورادواذکار کی کمی پوری کردی جاتی ہے۔ (ابوداؤد)
۔21۔ ‘‘اَللّٰھُمَّ مَا اَصْبَحَ بِیْ مِنْ نِّعْمَۃٍ اَوْ بَاَحَدٍ مِّنْ خَلْقِکَ فَمِنْکَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الشُّکْرُ’’۔
ترجمہ:۔ ‘‘اے اللہ! اس صبح کے وقت جو بھی کوئی نعمت مجھ پر یا کسی بھی دوسری مخلوق پر ہے وہ صرف اور صرف تیری ہی طرف سے ہے تو تنہا ہے تیرا کوئی شریک نہیں ہے ، تیرے لیے ہی حمد ہے اور تیرے لیے ہی شکر ہے۔’’(ابودٖؤد)
جس نے اس دُعا کو صبح پڑھا تو دن کی تمام نعمتوں کا اور جس نے شام کو پڑھا تو رات کی تمام نعمتوں کا شکر ادا کیا۔
۔22۔ رات کو سونے سے پہلے ان تسبیحات کو پڑھ لیا کریں اہتمام کے ساتھ (33) بار سبحان اللہ، (33) بار الحمدللہ اور (34) بار اللہ اکبر (بخاری)
۔23۔ سونے سے پہلے تین بار استغفار پڑھ لیا کریں:۔
۔‘‘اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ’’۔

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 146 تا 149

Written by Huzaifa Ishaq

9 October, 2022

You May Also Like…

0 Comments