جادو اور شرک میں فرق

Idara Taleefat E Ashrafia

جادو اور شرک

ان میں بلا تشبیہ وہی نسبت ہے جو دو مختلف سلطنتوں کے رائج الوقت سکوں میں ہوا کرتی ہے جیسے عالَم ظاہر میں مخلوق کی تاثیرات کو مؤثر حقیقی سمجھ لینے کا نام شرک ہے ایسے ہی عالم باطن کی تاثیرات میں اور روحانی مخلوق کی تاثیرات اور ان کی قوت اور قدرت سے اعانت و مدد طلب کرنے کا نام سحر ہے اسی لئے حدیث شریف میں جہاں شرک سے بچنے کی ممانعت فرمائی گئی وہاں سحر سے بھی اجتناب کا حکم دیا گیا.. كما قال رسول الله صلى الله عليه وسلم “اجتنبوا السبع الموبقات الخ” جیسے ظاہری مخلوق میں جو کچھ بھی قوت وقدرت ہے وہ اسی ذات پیچون و بیچگون کی عطاء ہے اور سبب حقیقی کو چھوڑ کر اسباب مخفی ہی پر ایمان کو منحصر کر دینا کفر وشرک ہے اسی طرح اس کی علوی مخفی مخلوق میں جو کچھ بھی قوت وطاقت ہے وہ اس کا فیض ہے پس ان مخفی طاقتوں پر بھی ایمان کو منحصر کر دینا عین شرک اور نتیجہ علم فتنہ ہے

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 276

Written by Huzaifa Ishaq

3 October, 2022

You May Also Like…

0 Comments