سینے کے درد کے لیے
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کی میرے سینے میں تکلیف ہے.۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، قرآن پڑھا کرو کیوں کہ حق تعالی کا ارشاد ہے: “شفاء لما فی الصدور” یعنی قرآن شفاء ہے…۔
ان تمام بیماریوں سے جو سینوں میں ہوتی ہے…۔
فائدہ: آیت بالا اور مندرجہ ذیل آیات چینی کی طشتری پر لکھ کر پلانا ہر بیماری کے لیے مجرب ہے:“ویشف صدور قوم مؤمنين واذا مرضت فهو يشفين وشفاء لما فی الصدور وهدى ورحمة للمؤمنين * وننزل من القرآن ما هو شفاء ورحمة للمؤمنين ولا يزيد الظٰلمين الا خسارا قل هو للذين أمنوا هدى وشفاء” اور یہ دعاء بھی لکھے “یا حی حين لا حي في دیمومة ملكه وبقائه يا حي”۔
فائدہ: (یہ حضرت پیر جی عبداللطیف صاحب رحمۃ اللہ علیہ خلیفہ مجاز حضرت اقدس راۓ پوری رحمۃ اللہ علیہ کے مجربات ومعمولات میں سے ہے)…۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 115

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔