کوئی تعویذ دعا کے برابر موثر نہیں ہوسکتا
حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالی نے فرمایا: بہت سے لوگ اپنے مقاصد میں کامیابی کے لئے یا دفع امراض ومصائب کے سلسلہ میں تعویذ گنڈے وغیرہ کی تو بڑی قدر کرتے ہیں اس کے لئے کوششیں بھی کرتے ہیں مگر جو اصل تدبیر ہے یعنی اللہ تعالی کی طرف توجہ کرنا ان سے دعائیں مانگنا وغیرہ اس میں غفلت برتتے میں میرا تجربہ یہ ہے کہ کوئی نقش و تعویذ دعا کے برابر مؤثر نہیں ہوسکتا ہاں دعا کو دعا کی طرح (مع آداب وطریقہ سنت کے) مانگا جاۓ اور موانع قبولیت سے پرہیز کیا جاۓ…۔
عملیات و تعویذات…دعا وتوجہ الی اللہ ، ان دونوں کا حال الگ الگ ہے ، وہ یہ کہ عملیات میں شان دعوے کی ہوتی ہے اور دعا میں سراسر احتیاج ونیاز مندی کی شان ہوتی ہے ، اللہ تعالی کے فضل وکرم پر معاملہ ہے ، عملیات میں یہ نیاز و اعتقاد نہیں ہوتا ، بلکہ اس پر نظر رہتی ہے کہ جو ہم پڑھ رہے ہیں … وظائف وغیرہ اس کا خاصہ تاثیر یہ ہے کہ یہ کام ہو ہی جاۓ گا … یہ کتنا بڑا فرق ہے دعا اور عملیات میں۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 65

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔