اچھے رشتے کیلئے مجرب قرآنی دعاء

اچھے رشتے کیلئے مجرب قرآنی دعاء

والدین اور بڑے بہن بھائیوں کو چاہیے کہ بچوں اور چھوٹے بہن بھائیوں کو قرآنی دعائیں یاد کرائیں جن میں دنیا وآخرت کی تمام خیر وبرکات اور مصائب ومشکلات کاحل موجود ہے…۔
اچھے رشتہ کا ملنا اور عافیت کے ساتھ زندگی گزرے اس کیلئے خود اللہ تعالی نے قرآن کریم میں دعاء سکھائی ہے جو قبولیت کے زیادہ قریب ہے۔
۔”رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّٰتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلِمُتَّقِينَ إِمَامَا”۔ یہ دعاء ہر مرد عورت کو زندگی بھر مانگتے رہنا چاہیے بہت مبارک دعاء ہے…۔
اس میں اچھے رشتے کی دعاء بھی ہے…۔
اور شوہر بیوی بچے خاندان کے سب افراد کے لیے دنیا وآخرت کی تمام بھلائیاں بھی اس میں آ گئی ہیں…۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 413