سورۃ یٰسین کے چند اہم خواص

Idara Taleefat E Ashrafia

سورۃ یٰسین (یس)کے چند اہم خواص

قرض کی ادائیگی کیلئے سورۃ یٰسین روزانہ باوضو بعد نماز عشاء سات (7) مرتبہ پڑھی جاۓ…۔
ان شاءاللہ جلد ہی قرض سے نجات حاصل ہوگی…۔
٭۔ اگر کوئی شخص قید میں ہو اور اس کی رہائی ناممکن یا مشکل ہو تو باوضو (75) مرتبہ سورۃ یٰسین پڑھے اگر اکیلا نہ پڑھ سکتا ہو تو چند آدمی مل کر پڑھ لیں…۔
ان شا ءاللہ قیدی جلد ہی قید سے رہا ہوگا۔
٭۔ جوشخص صبح وشام اللہ تعالی کی رضا کیلئے پڑھے گا تواللہ تعالی کی رضا اور محبت نصیب ہوگی۔…۔
٭۔ اگر کوئی شفاء کیلئے پڑھے گا تو شفاء نصیب ہوگی…۔
٭۔ اگر ایمان کی سلامتی کیلئے پڑھے گا تو ایمان سلامت رہے گا…۔
٭۔ اگر موت کی سکرات سے حفاظت کیلئے پڑھے گا تو ان شاءاللہ آسانی نصیب ہوگی۔…۔
٭۔ جو شخص مال و دولت کے حصول کیلئے روزانہ تین (3) مرتبہ پڑھتا رہے وہ دولت مند ہو جائیگا..۔
٭۔ جوشخص صبح وشام سورۃ یٰسین پڑھتا رہے گا وہ بھی بھوکا ننگا نہ رہے گا…۔
٭۔ سورۃ یٰسین باوضو پڑھ کر سرمہ پر دم کر کے آنکھوں میں روزانہ بلا ناغہ لگایا جائے تو ان شاءاللہ موتیا اور دیگر امراض چشم کا خاتمہ ہوجائیگا…۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 51

Written by Huzaifa Ishaq

6 October, 2022

You May Also Like…

0 Comments