فقر وفاقہ سے بچنے کا کامیاب نسخہ

Idara Taleefat E Ashrafia

فقر وفاقہ سے بچنے کا کامیاب نسخہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ جو آدمی رات کو ایک بار سورۃ الواقعہ کی تلاوت کرے گا …اللہ تعالی اسے فاقہ سے محفوظ رکھیں گے … صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ایمان و یقین پر قربان جائیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زبان سے نکلے ہوۓ فرامین پر کس قدر کامل اعتماد ہوتا تھا….کہ تمام دنیا کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ارشاد پر قربان کرنے کو تیار رہتے تھے…۔

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ان کے پاس تشریف لاۓ اور درہم پیش کیے…انہوں نے درہم قبول کرنے سے انکار کر دیا تو
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ میں تمہارے لیے نہیں ….۔
بلکہ تمہاری بچیوں کیلئے دے رہا ہوں جن کا تمہارے بعد کمانے والا کوئی نہیں ہے…۔

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا…مجھے ان بچیوں کے لیے بھی کسی مال کی ضرورت ومحتاجی نہیں ہے … اس لیے کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ جو آدمی رات کو سورۃ الواقعہ تلاوت کرے گا اللہ تعالی اسے فاقہ سے بچائیں گے…میں نے اپنی بچیوں کو سورۃ الواقعہ حفظ کرادی ہے انہیں اس مال کی ضرورت نہیں…۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 98

Written by Huzaifa Ishaq

2 October, 2022

You May Also Like…

0 Comments