۔70 حاجتیں پوری کرانے کا وظیفہ

حاجت پوری کروانے کا وظیفہ

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حق تعالی کا فرمان ہے:۔
جو شخص ہر نماز کے بعد سورۂ فاتحہ اور آیت الکرسی اور آل عمران کی دو آیتیں:۔
ایک آیت “شهد الله انه لا إله إلا هو” (آیت:18)۔ آخر تک
اور دوسری یہ آیت:۔
۔“قل اللهم مٰلک الملک”۔ سے “بغیر حساب” (آیت: 27.22) تک
پڑھا کرے تو میں اس کا ٹھکانا جنت میں بناوں گا اور اس کو اپنے خطیرۃ القدس میں جگہ دوں گا اور ہر روز اس کی طرف ستر مرتبہ نظر رحمت کروں گا اور اس کی ستر حاجتیں پوری کروں گا اور ہر حاسد اور دشمن سے پناہ دوں گا ، اور ان پر اس کو غالب رکھوں گا۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 508