ہر خواہش کے لئے وظیفہ
امام دمیری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے شیخ یافعی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خیر وبرکت کا خواہش مند ہو یا رفع حاجت اور رنج وغم دور کرنا چاہتا ہو یا ظالم کیلئے بد دعا کر رہاہو تو وہ درج ذیل یہ عمل کرے…۔
اسی طرح اگر کوئی شخص پاکی اور طہارت کاملہ کے ساتھ بعد نماز عشاء ایک نشست میں
۔“یَالَطِیفُ 16441 (سولہ ہزار چارسو اکتالیس)” بار
بغیر کسی کمی اور زیادتی پڑھتا رہے تو ان شاءاللہ یہ عمل ہرقسم کے راز اور حیلہ سازی کو توڑ دے گا۔…۔
اس عمل کا طریقہ یہ ہے کہ پڑھنے کے دوران آپ جب(129) بار پڑھ چکیں تو یہاں پر تسبیح کے دانے کو روک کر (29) مرتبہ “یَالَطِیفُ” پڑھا کریں تو ان شاءاللہ اس سے اس کے مذکور مقاصد حل ہو جائیں گے…۔
اس لئے کہ “لَطِیفُ” میں حروف تہجی کے اعتبار سے (ل ط ی ف) میں کل مجموعہ (129) ہوتا ہے…۔ پھر جب آپ اپنے مقصد کا نام لے کر دعا کریں تو ان شاء اللہ ضرور حاصل ہوجاۓ گا.۔
لیکن آپ اس کا بھی خیال رکھیں کہ جب بھی آپ (129) مرتبہ کا ورد پڑھ چکیں تو ایک مرتبہ یہ آیت کریمہ بھی پڑھ لیا کریں… ۔
۔“لَاتُدْرِكُهُ الْاَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الاَبْصَارَ وَهُوَ الَّلطِيفُ الْخَبِيرُ”۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 482

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔