بچھو کے کاٹے کو جھاڑ نے کا عمل
جھاڑنے والے کو چاہئے کہ پہلے ڈسے ہوئے شخص سے دریافت کرے کہ درد کہاں تک پہنچتا ہے ۔
پھر اس جگہ پر جہاں جہاں تک درد پہنچتاہو لوہے کی ایک سلاخ رکھے ۔
اور جھاڑ کر دعا (عزیمہ ) پڑھے اور بار بار پڑھتار ہے اور درد کی جگہ کو اس سلاخ سے دباتا رہے ۔
یہاں تک کہ درد سمٹ کر اس جگہ (زخم) پر پہنچ جاۓ جس جگہ بچھو نے ڈسا ہے ۔
پھر اس جگہ کو چوسنا شروع کردے اور جب تک درد بالکل ختم نہ ہوجاۓ برابر چوستے رہیں ۔…۔
دُعا یہ ہے:۔…۔
۔”سَلَامٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ وَعَلَىٰ مُحَمَّدٍ فٍي الْمُرْسَلِينَ مِنْ حَامِلَاتِ السَّمِّ أَجْمَعِينَ لَادَابَةَ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا وَرَبِّي اَخَذَ بِنَاصِيَتِهَا اَجْمَعِينَ كَذَٰلِكَ يُجْزِئُ عِبَادَهُ الْمُحْسِنِينَ إِنَّ رَبِّي عَلَىٰ صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ نُوْح نُوْح نُوْح قَالَ لَكُمْ نُوْحْ مَنْ ذَكَرَنِي فَلَا تَلْدَعُوْه ، إِنَّ رَبِّي بِكُلِّ شَيْئِ عَلِيمٌ وَصَلَّىٰ اللهُ عَلَىٰ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِهِ وَأَصْحَابِهِ وَسَلَّمَ”۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 481

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔