کبھی فقروفاقہ نہیں ہوگا
ارشاد فرمایا کہ ہر مشکل حل کیلئے “یَالَطِیفُ” (1111) مرتبہ (40) پڑھیں اور اول آخر درود شریف (11،11) بار پڑھیں…۔
ارشاد فرمایا کہ بعض لوگ کاروبار کرتے ہیں اس میں کامیابی ہوتی ہے اور نا کامی بھی ہوتی ہے ۔
جس کام پر کامیابی ملنے کا وعدہ نہیں اس کے لیے تو محنت اور کوشش کی جاتی ہے ۔
لیکن جس کے لیے فرمایا گیا حدیث میں کہ اس کے کرنے سے فاقہ نہیں ہوگا اس کو کیوں نہیں کرتے ، اس کا بھی اہتمام اور پابندی کرنا چاہیے اور وہ سورۃ الواقعہ مغرب کے بعد پڑھنا کیا مشکل ہے…۔
تھوڑا سا اہتمام اور فکر کی ضرورت ہے ، حدیث میں ہے :۔
“مَنْ قَرَأَ سُورَة الْوَاقِعَة فِي كُلِّ لَيْلَة لَمْ تُصِبْهُ فَاقَۃ اَبَدا”
جو شخص ہر شب کو سورۃ الواقعہ پڑھے اس کو کبھی فاقہ نہ ہوگا۔
تھوڑا تھوڑا کر کے یاد کر لے ، پابندی سے پڑھے، پھر اس کے فائدہ کا بھی مشاہدہ ہوگا…۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 430

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔