اسم اعظم کی تاثیر والی آیات
لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولُُ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَاعَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُوفُُ رَّحِيمُُ * فَإِن تَوَلَّوْاْ فَقُلْ حَسْبِيَ اللّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلاَّهُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ
جس کے سر میں درد ہو اس کا ماتھا پکڑ کر ان آیات کا ۔ سات (7) مرتبہ پڑھ کر دم کرنا نہایت مفید ہے…۔
پیٹ کے درد والے کو بارہ (12) مرتبہ پانی پر دم کر کے مریض کو پلانا مجرب ہے…۔
اگر فاسق فاجر شرابی جواری وغیرہ یہ آیات کو رات کو باوضو ہوکر سو (100) مرتبہ روزانہ اکیس (21) دن تک پڑھیں…۔
ان شاء اللہ سارے گناہ اور ناپاک خصلتیں چھوٹ جائیں گی…۔
ہر ایک آفت و مصیبت کیلئے ان آیات کا پڑھنا نہایت مفید ہے..۔
سات دن (7) تک تین ہزار (3000) مرتبہ ہر روز ان کا پڑھنا اسم اعظم کی تاثیر پیدا کرتا ہے …۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 402

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔