دُعاۓ کرب
صحیح بخاری ومسلم شریف کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ۔
جب کوئی تکلیف وبے چینی پیش آتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاء پڑھا کرتے تھے:۔
۔ “لا إله إلا الله العظيم الحليم ، لا إله إلا الله رب العرش العظيم ، لا إله إلا الله رب السموات والأرض ورب العرش الكريم”..۔
امام طبری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ سلف صالحین اس کو دعاۓ کرب کہا کرتے تھے اور مصیبت وپریشانی کے وقت یہ کلمات پڑھ کر دعا مانگا کرتے تھے۔
کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 114

مجربات اکابر
مجربات اکابر
یہ کتاب اکابر واسلاف کے مستند اور مجرب عملیات کا خزینہ ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ عہدنبوت سے اب تک مشاہیر اسلاف امت کے مجرب عملیات، معمولات اور اذکار و وظائف جمع کئے گئے ہیں ۔ یہ مجموعہ آج کی پریشان حال امت کے لئے ایک ایسا روحانی تحفہ ہے جو انہیں بازاری قسم کے عاملوں سے نجات دلا سکتا ہے ۔