KitabFarosh FAQ

F.A.Q. – Kitab Faroosh

F.A.Q. – Kitab Faroosh

KitabFarosh Online Bookstore in Pakistan.

KitabFarosh ek Online Bookstore hai. Hamari bharpor koshish yeh hai K books ko apke doorstep tk puhunchaany k liye best Delivery Service provide ki jaye.

Magar kuch Common Questions jo Baar bar hum se puchty hain log. Unke Answers is page pe likh diye hain. Read karyn…

کتاب فروش آن لائن بک اسٹور

کتاب فروش آن لائن بک اسٹور ایک کتب خانہ ہے ۔ جس میں آن لائن کتابیں ہم فروخت کرتے ہیں ۔ ہمارے بھرپور کوشش یہ ہے کہ پاکستانی عوام اور اہل وطن کے دلوں میں جذبہ کتب خوانی بحال کیا جائے اور کتابوں کی اہمیت کو دوبارہ زندگی دی جائے ۔

اس لئے ہم نے یہ آن لائن اسٹور بنایا ہے ۔ اس کے ذریعے ہم آپکو بہترین خدمات فراہم کریں گے ۔ آپکی پسندیدہ کتابوں کو آپ کے گھر تک پہنچانے میں اپنی جی جان سے محنت کریں گے ۔ بس کتاب پسند کریں اور گھر بیٹھے حاصل کریں ۔ البتہ اس دوران کچھ ابہامات اور شبہات ایسے ہیں جو اکثر لوگوں کے مشترکہ سوال ہوتے ہیں اُنکا جواب اس پیج پر آپکو مل جائیگا ۔ برائے مہربانی پورا پیج غور سے پڑھ لیجئے ۔ شکریہ ۔

کتاب واپسی سے متعلقہ تفصیلات :۔

کتب واپسی یا تبدیلی کی صورتحال :۔

ہماری اولین کوشش ہے کہ کتابوں کے ہر آرڈر کو پوری توجہ اور احتیاط کے ساتھ روانہ کیا جائے تاکہ کوئی شکایت کا موقع نہ ملے لیکن پھر بھی بحیثیت انسان کبھی کبھار کوئی غلطی سرزد ہوجاتی ہے تو آپ یہ تدابیر اختیار کرسکتے ہیں :

  1. ۔جب آپ کتابوں کا پارسل وصول کریں تو اُسکی تصویر بنا لیں ۔
  2. پارسل کھولتے ہوئے بھی ایک تصویر بنا لیجئے ۔
  3. پھر اگر اُسمیں کوئی کتاب آپکے آرڈر کی ہوئی کتاب سے تبدیل ہوتی ہے یا پھر کسی کتاب میں کوئی نقص نکل آتا ہے یا پھر کوئی کتاب رہ جاتی ہے ۔ تو ان تمام صورتوں میں آرڈر وصول کرتے ہی تصویر واٹس ایپ پر یا بذریعہ ای میل بھیج دیں ۔
  4. کتابوں کو سرسری طور پر پڑتال ضرور کرلیں ۔ اکثر اوقات گاہک حضرات کئی ماہ کے بعد بتلاتے ہیں تب تک قیمتوں میں تفاوت اور ذخیرہ میں تبدیلی آچکی ہوتی ہے اس لئے بہتر صورت یہ ہے کہ فوراً سرسری طور پر یا تفصیلی طور پر پڑتال کرلیں۔
  5. جب بھی آپ آرڈر کرتے ہیں تو آرڈر نمبر ضرور یاد رکھیں ۔ آرڈر نمبر آپکے چیک آؤٹ پراسس مکمل ہونے کے بعد آپکو بذریعہ ای میل بھیجا جاتا ہے ۔ یا پھر آپ واٹس ایپ پر بھی تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں ۔ آرڈر ملنے کے بعد کوئی بھی خرابی یا شکایت ہو تو کسٹمر سروس سنٹر سے رجوع کرتے ہوئے اپنا آرڈر نمبر ضرور بتائیں ۔

کتاب واپسی کا مرحلہ:۔

اگر آپ کے پاس کسی کتاب میں کوئی غلطی آجاتی ہے ۔ یا کوئی کتاب ناقص ہوجاتی ہے ۔ تو واپسی کے لئے دوصورتیں ہوسکتی ہیں ۔ اولاً ہم ٹی سی ایس کے ذریعے آپ سے کتاب واپس منگوا لیں گے ۔ اس طریقہ کار میں دس تا پندرہ دن کا وقت درکار ہوتا ہے ۔

دوسری صورت یہ ہے کہ آپ قریبی پوسٹ آفس سے کتاب ہمارے دئیے گئے پتہ پر واپس بھجوادیں ۔ جیسے ہی ہمیں کتاب وصول ہوگی ۔ ہم فوراً آپکی متبادل کتاب بھجوا دیں گے ۔

کثرت سے پوچھے جانے والے سوال اور اُنکے جوابات:۔

۔1۔ کتابوں کی ڈلیوری کس طرح ہوتی ہے ؟

جو بھی کتاب آپ آرڈر کرتے ہیں اُس کو ٹی سی ایس کے ذریعے سے آپکے دئیے گئے ایڈریس تک پہنچایا جاتا ہے ۔

۔2۔ کتابوں کی قیمت میں رعایت کی گنجائش ہوتی ہے؟

پوری ویب سائٹ پر تمام کتابوں کی قیمت حتمی طور پر لکھ دی گئی ہے جس میں ڈاک خرچ بھی شامل ہے ۔ اسمیں کوئی رعایت کی مزید گنجائش نہیں ہے ۔ البتہ دس ہزار روپیہ سے زائد رقم کے آرڈرز پر ممکنہ رعایت کی جائےگی ۔

۔3۔ کیا آپ لوگ پوسٹ آفس سے بھی کتاب بھیج سکتے ہیں؟

عموماً ہم لوگ ٹی سی ایس کے ذریعے کتاب بھیجنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اس میں کتاب کی حفاظت بھی ہے اور فریقین کے لئے آسانی بھی ہے ۔ البتہ پوسٹ آفس کے ذریعے کیش آن ڈلیوری یعنی وی پی پی کی سروس نہیں ہوگی ۔ جو بھی شخص پوسٹ آفس کے ذریعے منگوانا چاہتا ہے وہ رقم پہلے ادا کرے گا۔

۔4۔ وقت پر ڈلیوری نہ ہونے کی صورت میں کیا کرنا ہوگا؟

کتابوں کو آپ کے گھر تک پہنچنے کے لئے کم سے کم تین دن اور زیادہ سے زیادہ پانچ سات دن مطلوب ہوتے ہیں ۔ اگر اس دوران کتاب نہیں ملتی تو گاہک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہمیں آگاہ کرے ۔ پھر ہم خود ہی ٹی سی ایس دفتر میں شکایت درج کروا کر کتاب پہنچانے کے پابند ہوں گے ۔

۔5۔ کتاب کے معیار کو کیسے پڑتال کریں؟

یہ ایک بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے کسی بھی گاہک کے لئے کہ وہ آن لائن کتاب کے معیار کی پڑتال کیسے کرے ۔ اسکے لئے ہم نے تین چیزوں کو کتاب کی تفصیلات میں لازم قرار دیا ہے ۔ پہلی چیز کتاب کی جلد کیسی ہوگی یعنی گتے والے ہوگی، کارڈ والی ہوگی یا کاغذ والی ہوگی۔  اسی طرح کتاب کا کاغذ کیسا استعمال ہوا ہے وہ بھی ہر کتاب کی تفصیلات میں وضاحت کے ساتھ لکھدیا گیا ہے کہ کاغذ مناسب ہے، سادہ ہے یا بہت اعلیٰ ہے ۔ تیسری چیز کتاب کا سرورق بھی واضح اور کتاب کی اندرونی تصاویر بھی واضح ہوتی ہیں ۔ جن لوگوں کو کتاب کی کوالٹی اعلیٰ لینے کا شوق ہوتا ہے اُنکو چاہئے کہ ان تینوں چیزوں کی پرکھ کر لیں ۔