الشیخ عبدالمجید لدھیانوی رحمہ اللہ تعالیٰ

Sheikh Abdul Majeed Ludhiyanvi RA

دار العلوم کبیر والا کی ترقی کے لئے کام

حضرت حکیم العصر(الشیخ عبدالمجید لدھیانوی) رحمہ اللہ نے دار العلوم کبیر والا میں اخلاص وللہیت کے ساتھ شب و روز محنت کر کے اس کی ترقی کے لئے بہت سے کام کئے

۔(1) بہترین اور مثالی تدریسی خدمات انجام دیں
۔( 2 ) طلبہ کو محبت وشفقت دے کر ان کے دل اس دار العلوم میں ٹھہرنے کے لئے لگاۓ
۔(3) مسلکی تحریکی کام کر کے تمام لوگوں کی توجہ دار العلوم کی طرف کرائی
۔(4) دار العلوم کے مہمانوں اور طلبہ پر اپنا سب کچھ لٹایا
۔(5) 14 سال بلا معاوضہ نور مسجد میں خطابت کے فرائض انجام دے کر دار العلوم کو کثیر تعداد میں معاونین فراہم کئے
۔(6) کراچی کے لوگوں میں محنت کر کے دار العلوم کو ہر سال ایک بہت بڑی رقم فراہم کرتے… مگر معاوضہ نہیں لیا ، بلکہ چائے اور کھانے کا خرچ بھی کبھی اس میں درج نہیں کیا
۔( 7 ) دار العلوم میں رہ کر سینکڑوں مدرس ، مبلغ ، خطیب ، مجاہد ، صوفی ، اور مصنف ومؤلف پیدا فرمائے
۔(8) گیارہ بار مکمل قرآن کریم کا درس دے کر دیگر مدارس و جامعات کے مقابلہ میں دار العلوم کو نمایاں کیا
۔(9) پندرہ سال حدیث پاک کی اہم ترین کتاب مشکوٰۃ المصابیح کی تدریس کر کے طلبہ دار العلوم میں ذوق حدیث کو دوبالا کیا
۔(10) دار العلوم کے ماحول کو خالص مسلکی ، اورا کابر واسلاف کے عقائد ونظریات والا بنایا۔


صفحہ نمبر: 73

Written by Huzaifa Ishaq

1 October, 2022

You May Also Like…

0 Comments