خواص حزب البحر

Ganjeena Asrar

خواص حزب البحر

ابوالحسن الشاذلی قدس سرہ بحری جہاز میں سوار ہو کر حج کے لئے تشریف لے جارہے تھے اچا نک سمندر میں طغیانی آگئی اور جہاز پر سوار تمام مسافروں پر مایوسی چھاگئی۔ اس عالم میں آپ کو مراقبہ میں۔ آنحضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی زیارت ہوئی اور آپ نے یہ دعا بتائی جسے سید ابوالحسن نے خود بھی پڑھا اور دوسرے مسافروں کو بھی پڑھنے کا حکم دیا۔ اس دعا کی برکت سے سمندر پرسکون ہوگیا اور ہوا موافق چلنے لگی۔ جس سے تمام مسافر اپنی اپنی منزل مقصود کو پہنچ گئے۔ جہاز کا نصرانی کپتان اور دوسرے مذاہب والے اشخاص بھی اس کرامت دیکھ کر مشرف بہ اسلام ہو گئے۔

حزب الحجر کی تمام دعائیں ماثورہ ہیں جن کا احادیث سے ثبوت ملتا ہے خود شیخ ابوالحسنؒ فرماتے تھے کہ خدا کی قسم یہ الفاظ میرے نہیں بلکہ حرف به حرف آنحضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے ارشاد کردہ ہیں۔

اس لئے جملہ مقاصد کے لئے پڑھنا مفید و مجرب ہے اس کا وقت عصر کے بعد ہے لیکن یہ ممکن نہ ہو تو پھر جب چاہے پڑھے لیکن متعین وقت پر پڑھے اگر قضاء ہو جائے تو آئندہ وقت ضرور قضا کرے۔

کتاب کا نام: گنجینہ اسرار
صفحہ نمبر: 170 – 171

Written by Huzaifa Ishaq

2 October, 2022

You May Also Like…

0 Comments