استخارہ کا طریقہ اور دعاء

Ganjeena Asrar

استخارہ کا طریقہ اور استخارہ کی دعاء

بعد نماز عشاء دور کعت نماز نفل استخارہ کی نیت سے پڑھ کر یہ دعاء خشوع وخضوع سے بارگاہ رب العزت میں کرے۔

۔” اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَسْتَخِیْرُکَ بِعِلْمِکَ ، وَ أَسْتَقْدِرُکَ بِقُدْرَتِکَ، وَ أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ الْعَظِیْمِ ، فَاِنَّکَ تَقْدِرُ وَ لاَ أَقْدِرُ، وَ تَعْلَمُ وَلاَ أَعْلَمُ ، وَ أَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوْبِ اَللّٰهُمَّ اِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هٰذَا الْأَمْرَ خَیْرٌ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَ مَعَاشِیْ وَ عَاقِبَةِ أَمْرِیْ وَ عَاجِلِهٖ وَ اٰجِلِهٖ ، فَاقْدِرْهُ لِیْ ، وَ یَسِّرْهُ لِیْ ، ثُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْهِ وَ اِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هٰذَا الْأَمْرَ شَرٌ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَ عَاقِبَةِ أَمْرِیْ وَ عَاجِلِهٖ وَ اٰجِلِهٖ ، فَاصْرِفْهُ عَنِّیْ وَاصْرِفْنِیْ عَنْهُ ، وَاقْدِرْ لِیَ الْخَیْرَ حَیْثُ کَانَ ثُمَّ اَرْضِنِیْ بِهٖ ۔”۔

پھراپنی حاجت کا نام لے اور (ياخـبیر أخبرني يا عليم علمنی) کا ورد کرتے ہوۓ دائیں کروٹ سو جاۓ انشاء اللہ خواب میں سب کچھ معلوم ہو جاۓ گا۔

۔۲- بعد نماز عشاء دو رکعت نفل نماز اس طرح پڑھے کہ دونوں رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورہ یٰسین ایک ایک بار پڑھے پھر سلام پھیر کر دو سو (200) مرتبہ اسم باری تعالی “یا خبیر” پڑھے۔ پھر داہنی ہتھیلی پر “یا حکیم یا مجید” لکھ کر سو جاۓ۔ نیند میں متعلقہ امور کے بارے میں ہدایت ملے گی۔

۔٣- دو رکعت نماز استخارہ کی نیت سے پڑھے اور سلام پھیر کر تین سو تیس (323) بار “بسـم الله الـرحـمـن الـرحيم” اور تین سو تئیس (323) بار “حسبي الله ونعم الوکیل” پڑھ کر سو جاۓ انشاء اللہ غیب سے معلومات حاصل ہوں گی۔

کتاب کا نام: گنجینہ اسرار
صفحہ نمبر: 166 – 167

Written by Huzaifa Ishaq

2 October, 2022

You May Also Like…

0 Comments