لوگ چار قسم کے ہوتے ہیں
حضرت حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا‘ لوگ چار قسم کے ہوتے ہیں
۔(۱) ایک تو وہ جسے بھلائی میں سے بہت حصہ ملا لیکن اس کے اخلاق اچھے نہیں…..۔
۔(۲) وہ جس کے اخلاق تو اچھے ہیں لیکن بھلائی کے کاموں میں اس کا کوئی حصہ نہیں…..۔
۔(۳) وہ جس کے نہ اخلاق اچھے ہوں اور نہ بھلائی کے کاموں میں اس کا کوئی حصہ ہے….. (یہ تمام لوگوں میں سب سے برا ہے)۔
۔(۴) چوتھا وہ جس کے اخلاق بھی اچھے ہیں اور بھلائی کے کاموں میں اس کا حصہ بھی خوب ہے‘ یہ لوگوں میں سب سے افضل ہے…..۔
(حیاۃ الصحابہ‘ جلد۳ صفحہ ۰۹۵)
کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 86۔

ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
عبرت و نصیحت سے بھرپور دل کی دنیا بدلنے میں اکسیر اولیاء اللہ کے ارشاد فرمودہ دلچسپ و حیرت انگیز واقعات۔