بادشاہ اور معصوم ذہین بچہ

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

ابن خاقان اور معتصم باللہ

معتصم باللہ بادشاہ کا ایک وزیر تھا جس کا نام خاقان تھا…. خاقان بیمار تھا بادشاہ عیادت کیلئے ان کے گھر گئے….۔
وزیر کا چھوٹا بیٹا تھا جس کا نام فتح بن خاقان تھا بلا کا ذہین تھا…. بادشاہ نے اس کا امتحان لیا….۔
اس سے پوچھا کہ بیٹے! آپ کا گھر اچھا ہے یا میرا؟
بڑا پیارا جواب دیا کہا! ہمارا گھر بادشاہ کے گھر کا مقابلہ کرسکتا ہے…. لیکن جب تک بادشاہ ہمارے گھر میں بیٹھا ہے تو پھر ہمارا گھر اچھا وہ وہ بھی بادشاہ کی وجہ سے…. زینت المکان بالمکین…. بادشاہ نے داد دی….۔
بادشاہ نے اپنی انگوٹھی نکالی اور اپنی ہتھیلی پر رکھ دی اور پوچھا کہ بیٹے اس انگوٹھی سے جو یاقوت کی ہے آپ نے اس سے زیادہ قیمتی چیز دیکھی ہے؟
کہا بالکل دیکھی ہے جس ہتھیلی نے اس کو اٹھایا ہے وہ اس انگوٹھی سے زیادہ قیمتی ہے اس لئے کہ ہتھیلی بھی بادشاہ کی ہے….، بادشاہ نے بڑا انعام دیا…. (اذکیاء امت)

کتاب کا نام: ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 80۔

Written by Huzaifa Ishaq

30 September, 2022

You May Also Like…

0 Comments