اللہ تعالیٰ کی رحمت

سفید بالوں سے حیا

سیدنا عمر رضی اللہ ایک مرتبہ نبی علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے تو دیکھا کہ نبی علیہ السلام کی مبارک آنکھوں سے آنسو ٹپک رہے ہیں….. سیدنا عمر رضی اللہ عنہ دیکھ کر بڑے پریشان ہوئے ۔
اور عرض کیا: اے اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم! آپ کیوں رو رہے ہیں؟
نبی علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: ابھی میرے پاس جبرئیل آئے تھے اور وہ آکر مجھے کہنے لگے: جو بندہ کلمہ پڑھ لیتا ہے اور کلمہ پڑھتے پڑھتے اس کے بال سفید ہو جاتے ہیں….. اس بوڑھے کو عذاب دیتے ہوئے اللہ رب العزت کو حیا آتی ہے…..۔
میں اس بات پر رو رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کو تو بوڑھے بندے کو عذاب دیتے ہوئے حیا آتی ہے مگر بوڑھے کو اللہ کی نافرمانی کرتے ہوئے کیوں حیا نہیں آتی؟ (خطبات فقیر 18ص117)

کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 79۔