مسلمان ہونے کے بعد ولیمہ

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

مسلمان ہونے کے بعد ولیمہ

حضرت قیس بن ابی حازمؒ کہتے ہیں کہ جب حضرت اشعث رضی اللہ عنہ (حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد مرتد ہو گئے تھے اور بعد میں پھر مسلمان ہو گئے تھے اور ان) کو قید کر کے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا تو انہوں نے ان کی بیڑیاں کھول دیں (اور انہیں اسلام لے آنے کی وجہ سے آزاد کر دیا) اور اپنی بہن سے ان کی شادی کر دی…..۔
یہ اپنی تلوار سونت کر اونٹوں کے بازار میں داخل ہو گئے اور جس اونٹ یا اونٹنی پر نظر پڑتی اس کی کونچیں کاٹ ڈالتے…..۔
لوگوں نے شور مچا دیا کہ اشعث تو کافر ہوگیا…..۔
جب یہ فارغ ہوئے تو اپنی تلوار پھینک کر فرمایا: اللہ کی قسم! میں نے کفر اختیار نہیں کیا لیکن اس شخص نے یعنی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنی بہن سے میری شادی کی ہے….. اگر ہم اپنے علاقہ میں ہوتے تو ہمارا ولیمہ کچھ اور طرح کا ہوتا یعنی بہت اچھا ہوتا….. اے مدینہ والو! تم ان تمام اونٹوں کو ذبح کر کے کھالو اور اے اونٹوں والو! آؤ اپنے اونٹوں کی قیمت لے لو….. (اخرجہ الطبرانی)

کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 73۔

Written by Huzaifa Ishaq

28 September, 2022

You May Also Like…

0 Comments