اللہ تعالیٰ کے نام کا ادب

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

اللہ تعالیٰ کے نام کا ادب

حضرت امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ کے مکان کے سامنے ایک لوہار رہتا تھا…. ۔
بال بچوں کی کثرت کی وجہ سے وہ سارا دن کام میں لگا رہتا…. اس کی عادت تھی کہ
اگر اس نے ہتھوڑا ہوا میں اٹھایا ہوتا کہ لوہا کوٹ سکے اور اسی دوران اذان کی آواز آ جاتی تو وہ ہتھوڑا لوہے پر مارنے کی بجائے اسے زمین پر رکھ دیتا اور کہتا کہ اب میرے پروردگار کی طرف سے بلاوا آ گیا ہے ۔
میں پہلے نماز پڑھوں گا پھر کام کروں گا…. جب اس کی وفات ہوئی تو کسی کو خواب میں نظر آیا اس نے پوچھا کہ کیا بنا؟
کہنے لگا کہ مجھے امام احمد بن حنبلؒ کے نیچے والا درجہ عطا کیا گیا…. اس نے پوچھا کہ تمہارا علم و عمل اتنا تو نہیں تھا؟
اس نے جواب دیا کہ میں اللہ کے نام کا ادب کرتا تھا اور اذان کی آواز سنتے ہی کام روک دیتا تھا تاکہ نماز ادا کروں…. اس ادب کی وجہ سے اللہ رب العزت نے مجھ پر مہربانی فرما دی…. (نماز کے اسرار و رموز)

کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 72۔

Written by Huzaifa Ishaq

28 September, 2022

You May Also Like…

0 Comments