حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کی سخاوت

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کی سخاوت

حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ اپنی زمین حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھ سات لاکھ درہم میں بیچی….. جب یہ رقم آپ کے پاس آئی تو آپ کو خیال ہوا کہ اگر یہ مال رات بھر رکھا رہا اور اسی دوران موت آگئی تو کیا ہوگا۔
لہٰذا اسے اپنے خدام کے ذریعہ مدینہ کے فقراء و مساکین اور بیوہ عورتوں کو رات بھر تقسیم کراتے رہے۔
یہاں تک کہ صبح ہوتے ہوتے ان میں سے ایک درہم بھی باقی نہ بچا….. (الترغیب والترہیب)
زیاد بن جریر کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت طلحہ بن عبیداللہ نے ایک ہی مجلس میں ایک لاکھ درہم تقسیم فرما دیئے…..۔
جب کہ آپ کی سادگی کا عالم یہ تھا کہ اپنی چادر کا کنارہ خود ہی سی لیا کرتے تھے….. (الترغیب والترہیب)

کتاب کا نام: ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 71۔

Written by Huzaifa Ishaq

28 September, 2022

You May Also Like…

0 Comments