ایک نجومی کی کمال مہارت

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

ابو ریحان کی مہارت

مشہور حکیم ابو ریحان منجم بہت بڑا حکیم گزرا، ستارہ شناس تھا، ستاروں کی مدد سے جو بات کہتا تھا سچ نکلتا تھا…..۔
ایک دن سلطان محمود غزنوی اور منجم ابوریحان دونوں ایک کمرہ میں بیٹھے ہوئے تھے، سلطان نے بغرض امتحان اس سے پوچھا کہ بتاؤ بادشاہ اس نشست کے بعد کس دروازہ سے نکلے گا…..۔
منجم نے اسطرلاب درست کیا
اور ستاروں کی تقویم کرنے کے بعد حساب لگا کر جواب ایک پرچہ پر لکھا اور محمود کے سرہانے رکھ دیا…..۔
اس کے بعد سلطان نے حکم دیا کہ محل کی شرقی دیوار کھود کر ایک دروازہ بنایا جائے، میں اسی راستے سے محل سے باہر جاؤں گا چنانچہ ایسا ہی کیا جب پرچہ اٹھا کے دیکھا وہاں بھی بالکل یہی لکھا تھا…..۔
اس کے بعد سلطان نے منجم سے کہا کہ بتاؤ کہ میں تم سے کیا برتاؤ کروں گا؟
جواب ایک کاغذ پر لکھ کر غلام کو دے دیا، اس کے بعد بادشاہ نے کہا اسے چھت سے نیچے گرادو چنانچہ گرادیا گیا، جب پرچہ اٹھا کر دیکھا تو وہاں بھی یہی لکھا ہوا تھا….. (تاریخ فرشتہ جلد 1صفحہ 803)

کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 70۔

Written by Huzaifa Ishaq

28 September, 2022

You May Also Like…

0 Comments