ایک سچا راہب

ایک سچا راہب

حضرت میمون بن مہران رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کی خدمت میں ایک راہب آیا
تو انہوں نے راہب سے فرمایا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ تم ہر وقت روتے رہتے ہو، ایسا کیوں ہے؟۔
اس نے کہا کہ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ انہیں دین سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں لگتی تھی اور اب یہ حال ہے انہیں دنیا سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں لگتی لہٰذا میں جان گیا ہوں کہ آج کل موت ہر نیک و بد کے لئے بہتر ہے…..۔
جب وہ راہب چلا گیا تو حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا کہ اے ابو ایوب یہ راہب سچ کہتا ہے….. (دل کی باتیں)

کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 69۔