دوسروں کے لئے گڑھا کھودنے والا خود اس میں گرتا ہے

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

دوسروں کے لئے گڑھا کھودنے والا خود اس میں گرتا ہے

عمرولیث کا ایک غلام بھاگ گیا تھا….. لوگ اس کے پیچھے دوڑے اور اس کو پکڑ لائے…..۔
وزیر کو اس سے ملال تھا….. اس کو قتل کرنے کا مشورہ دیا تاکہ دوسرے غلام ایسی حرکت نہ کریں…..۔
غلام نے عمر ولیث کے سامنے زمین پر سر رکھ دیا اور کہا
جوکچھ میرے سر پر گزرے جب آپ پسند فرماتے ہیں تو جائز ہے…..ٖ۔
جب حکم مالک کا (اختیاری ہے) تو غلام (خلاف مرضی) مالک سے دعویٰ کر سکتا ہے….. لیکن محض اس وجہ سے کہ اس خاندان کی نعمت میں پلا ہوں….. میں نہیں چاہتا کہ قیامت میں میرے خون کے مواخذہ میں آپ گرفتار ہوں….. اجازت دیجئے کہ میں وزیر کو مار ڈالوں پھر اس وقت اس کے قصاص میں خون بہانے کا حکم فرمائے تاکہ آپ مجھ کو حق پر ماریں….. بادشاہ کو ہنسی آئی….. وزیر سے کہا کیا مصلحت دیکھتا….. وزیر نے کہا اے دنیا کے مالک مصلحت تو یہی دیکھتا ہوں کہ خدا کے لئے
اور اپنے باپ کی قبر کے صدقے اس کو آزاد کر دیجئے تاکہ مجھ کو بھی یہ کسی بلا میں مبتلا نہ کرے….. قصور تو میرا ہی ہے…..(گلستان سعدی)

کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 68۔

Written by Huzaifa Ishaq

28 September, 2022

You May Also Like…

0 Comments