گاہکوں کے ساتھ خیر خواہی

گاہکوں کے ساتھ خیر خواہی

امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک دن ظہر کے بعد دکان بند کرکے اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے، آپ سے ایک آدمی ملے….. انہوں نے پوچھا، نعمان! کیا آپ دکان بند کرکے گھر جا رہے ہیں؟۔
فرمایا: ہاں میں نے دکان بند کردی ہے…..۔
پوچھا: کیوں بند کردی ہے؟
فرمانے لگے: اس لئے بند کردی کہ آج آسمان پر بادل آ گئے ہیں، روشنی پوری نہیں ہے، جس کی وجہ سے کسٹمر کو کپڑے کی کوالٹی کی صحیح ججمنٹ نہیں ہوتی، میں نے دکان بند کردی ہے تاکہ کوئی کم قیمت کپڑے کو بیش قیمت سمجھ کر مجھ سے نہ خرید لے، اسے دھوکا نہ لگ جائے….. ایک دکاندار اپنے کسٹمر کا اتنا خیر خواہ تھا…..(خطبات فقیر 15ص78)

کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 67۔