حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ نے اپنے فقیروں کو مانگنے کے لئے ہاتھوں کا جو پیالہ دیا ہے یہ سرکاری پیالہ ہے ، لہذا اس پیالے سے غلط کام نہ کرنا ، چوری مت کرنا ورنہ یہ پیالہ واپس لے لیا جائے گا ، چوری کی سزا جو قطع ید ہے اس کام راز یہ ہے کہ تم نے چوری کا مال اس میں رکھا ، شاہی پیالے کی تم نے توہین کی ، اس لیے اس کی سزا میں ہاتھ کاٹ کر شاہ نے گویا سرکاری پیالہ واپس لے لیا۔ ساری دنیا کی کتابیں دیکھ لو قطع ید کا یہ راز شاید ہی کہیں پاؤ گے۔

 

کتاب: آفتاب نسبت مع اللہ
صفحہ نمبر: 95

کتاب کا لینک: taleefat.com/ANMA