ہر فکر و پریشانی سے نجات حاصل کرنیکا نبوی نسخہ

حضرت ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا جو آدمی صبح و شام یہ کلمات سات مرتبہ کہے گا

۔”حَسْبِیَ اللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ”۔
ترجمہ:…۔ “اللہ مجھے کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اس پر میں نے توکل کیا اور وہ عظیم عرش کا رب ہے…”۔

اللہ تعالیٰ ہر فکر و پریشانی سے اس کی کفایت کرے گا… چاہے سچے دل سے کہے یا جھوٹے دل سے… (حیاۃ الصحابہ)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 146