کسی بستی میں داخل ہونے کے وقت دعا کرنا

حیات صحابہ - مولانا یوسف کاندھلوی

کسی بستی میں داخل ہونے کے وقت دعا کرنا

ابو مروان اسلمی کے دادا فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیبر کی طرف روانہ ہوئے ۔ جب ہم خیبر کے قریب پہنچ گئے اور خیبر ہمیں نظر آنے لگا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا ٹھہر جاؤ ۔ چنانچہ سب لوگ ٹھہر گئے ۔
پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا فرمائی:۔
اے اللہ ! جو رب ہے ساتوں آسمانوں کا اور ان تمام چیزوں کا جن پر ساتوں آسمان سایہ کئے ہوئے ہیں اور جو رب ہے ساتوں زمینوں کا اور ان تمام چیزوں کا جن کا ساتوں زمینوں نے اٹھایا ہوا ہے اور جو رب ہے تمام شیاطین کا اور ان لوگوں کا جن کو شیاطین نے گمراہ کیا ہے اور جو رب ہے ہواؤں کا اور ان تمام چیزوں کا جن کو ہواؤں نے اڑایا ہے ۔
ہم تجھ سے اس بستی کی اور اس بستی والوں کی اور اس بستی میں جو کچھ ہے اس کی خیر مانگتے ہیں اور تجھ سے اس بستی کے اور بستی والوں کے اور اس بستی میں جو کچھ ہے اس کے شر سے پناہ مانگتے ہیں ۔ (اور پھر فرمایا) بسم اﷲ الرحمن الرحیم پڑھ کر آگے بڑھو ۔ (اخرجہ البیہقی)

کتاب کا نام: حیات صحابہ – مولانا یوسف کاندھلوی
صفحہ نمبر: 363

Written by Huzaifa Ishaq

25 October, 2022

You May Also Like…

0 Comments