وفات کے بعد والدین کے ساتھ صلہ رحمی

حضرت ابو بردہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں مدینہ طیبہ میں حاضر ہوا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما مجھ سے ملنے تشریف لائے اور یہ فرمایا: تمہیں معلوم ہے، میں کیوں آیا؟

میں نے عرض کیا: نہیں! تو انہوں نے فرمایا: میں نے حضور ﷺ سے سنا ہے:۔
۔”مَن اَحَبَّ اَن یَصِلَ اَبَاہ فِی قَبرِہِ فَلیَصِل اِخوَانَ اَبِیہِ بَعدَہ”۔
ترجمہ:۔ “جو شخص یہ چاہے کہ اپنے باپ کے ساتھ اس کی قبر میں صلہ رحمی کرے، اس کو چاہئیے کہ اپنے باپ کے دوستوں کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔”۔

چونکہ میرے باپ عمر اور تمہارے اور تمہارے والد میں دوستی اور بھائی چارگی تھی، اس لئے آیا ہوں کہ اس دوستی اور بھائی چارگی کو نبھاؤں (کہ دوست کی اولاد بھی دوست ہوتی ہے)۔

کتاب کا نام:۔ والدین کی قدر کیجئیے
صفحہ نمبر: 91- 92