نماز عصرسے متعلق سنتیں

مسنون زندگی قدم بہ قدم

نماز عصرسے متعلق سنتیں

عصر کے فرضوں سے پہلے چار رکعت پڑھنا سنت ہیں (ترمذی)

جب جماعت کھڑی ہو نے لگے تو صفیں سیدھی رکھنے کا خاص اہتمام رکھیں دوسرا آدمی یا پیش امام آگے پیچھے ہونے کو کہیں تو تعمیل کریں اور ہر نماز کو یہ سمجھ کر ادا کریں کہ شاید یہ میری آخری نماز ہو۔

فجر کی نماز کی طرح عصر کی نماز پڑھنے کے بعد تھوڑی دیر ذکر الٰہی کرتا رہے اس وقت دن و رات کے مقررہ فرشتوں کی ڈیوٹی بدلا کرتی ہے ’ اکثر 33 بار سبحان اللہ 33 بار الحمد للہ اور 34 بار اللہ اکبر پڑھا کرتے ہیں۔ پھر دعا مانگیں۔

 عصر کی نماز کے بعد سے مغرب کی نماز تک مسجد میں رہ کر جو شخص ذکر الٰہی کرتا ہے اس کو حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار غلاموں کے آزاد کرنے کا سا ثواب ہوتا ہے (الترغیب) کاروبار میں بھی مشغول ہوجائے تو وقت بوقت ذکر کرتا رہے اور جھوٹ ’ جھوٹی قسم اور دیگر گناہوں سے پرہیز کرے’ ویسے تو ان باتوں کا تمام عمر میں ہی خیال رکھنا اور گناہوں سے بچنا ضروری ہے گناہ ہو جائے تو فوراً توبہ کر لینا چاہئے۔ برے ساتھی سے تنہائی اور یاد الٰہی بہتر ہے۔
جب سورج غروب ہونے لگے تو چھوٹے بچوں کو گھر سے باہر نہ نکالیں اگر باہر ہوں تو ان کو گھر بلا لیں اس وقت شیطانی لشکر پھیلتا ہے اب آپ مغرب کی نماز پڑھیں گے جملہ سنن کا خیال رکھیں اکثر سنتیں ہر نماز کے وقت سامنے آتی ہیں ایک دفعہ بیان کر دی ہیں آپ پانچوں وقت خیال رکھا کریں۔

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 170 تا 171

Written by Huzaifa Ishaq

10 October, 2022

You May Also Like…

0 Comments