نفس کے بخل سے حفاظت کی دعا

Idara Taleefat E Ashrafia

عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی دُعا

حضرت ابو ہیاج اسدی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا کہ اتنے میں میں نے ایک آدمی دیکھا جو صرف یہ دعا مانگ رہا تھا..۔
۔”اَللّٰھُمَّ قِنِیْ شُحَّ نَفْسِیْ”۔
۔”اے اللہ! مجھے میرے نفس کے بخل سے بچا دے”..۔
اور کچھ نہیں مانگ رہا تھا میں نے اس سے صرف یہی دعا کرنے کی وجہ پوچھی اس نے کہا جب مجھے میرے نفس کے شر سے بچا دیا جائے گا تو میں نہ چوری کروں گا نہ زنا کروں گا اور نہ کوئی اور برا کام کروں گا..۔
میں نے ان کے بارے میں لوگوں سے پوچھا کہ یہ کون ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا کہ یہ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ہیں..۔ (اخرجہ ابن جریر کذافی التفسیر لابن کثیر 339/4)

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 140

Written by Huzaifa Ishaq

2 November, 2022

You May Also Like…

0 Comments