نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روزے رکھنے کا معمول

مسنون زندگی قدم بہ قدم

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روزے رکھنے کا معمول

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت شریفہ روزے بہت رکھنے کی تھی…. کبھی کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل کئی کئی دن روزے رکھتے تھے…۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول (روزے کے معاملہ میں) بھی عجیب نرالا تھا کہ مصالح وقتیہ کے تحت میں خاص خاص ایام کے روزے رکھتے اور بسا اوقات افطار فرماتے…. (شرح شمائل ترمذی) حضرت عبداللہ بن شقیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روزہ رکھنے کے متعلق پوچھا…۔
انہوں نے فرمایا کہ:۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کبھی متواتر روزے رکھتے تھے اور ہمارا خیال ہوتا تھا کہ اس ماہ میں افطاری ہی نہیں فرمائیں گے اور کبھی ایسا مسلسل افطار فرماتے تھے کہ ہمارا خیال ہوتا کہ اس ماہ میں روزہ ہی نہ رکھیں گے لیکن مدینہ منورہ تشریف آوری کے بعد سے رمضان المبارک کے علاوہ کسی ماہ تمام ماہ کے روزے نہیں رکھے…۔
ایسے ہی کسی ماہ کو کامل افطار میں گزار دیا ہو یہ بھی نہیں کیا…. (ابوداؤد…. شمائل ترمذی)

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 180

Written by Huzaifa Ishaq

10 October, 2022

You May Also Like…

0 Comments