نابالغ بچوں کا بیعت ہونا

حیات صحابہ - مولانا یوسف کاندھلوی

نابالغ بچوں کا بیعت ہونا

۔1۔ حضرت محمد بن علی بن حسین رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسن، حضرت حسین رضی اللہ عنہما، حضرت عبداللہ بن عباس اور حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما کو بچپن ہی میں بیعت فرمایا نہ ابھی ان کی داڑھی نکلی تھی اور نہ ابھی یہ لوگ بالغ ہوئے تھے۔ ہمارے علاوہ اور کسی بچے کو بیعت نہیں کیا۔

۔2۔ حضرت عبداللہ بن زبیر اور حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ یہ دونوں حضرات سات سال کی عمر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت ہوئے تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کو دیکھ کر مسکرائے اور اپنا ہاتھ بڑھا دیا اور ان دونوں کو بیعت فرمالیا۔ (اخرجہ الطبرانی ایضاً)

۔3۔ حضرت ہرماس بن زیاد رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں کمسن بچہ تھا۔ میں نے اپنا ہاتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بیعت ہونے کے لئے بڑھایا لیکن آپ نے مجھے بیعت نہیں کیا۔ (اخرجہ النسائی کذا فی جمع الفوائد 14/1)

کتاب کا نام: حیات صحابہ – مولانا یوسف کاندھلوی
صفحہ نمبر: 207 – 208

Written by Huzaifa Ishaq

23 October, 2022

You May Also Like…

0 Comments