You are currently viewing لوگوں کی ملامت سے نہ ڈرو
حیات صحابہ مکمل ملخص

لوگوں کی ملامت سے نہ ڈرو

کیا امیر کسی کی ملامت سے ڈرے؟

حضرت سائب بن یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ میرے لئے اللہ کے راستہ میں کسی کی ملامت سے نہ ڈرنا بہتر ہے یا اپنے نفس کی اصلاح کی طرف متوجہ رہنا بہتر ہے؟
آپ نے فرمایا:۔
جو مسلمانوں کے کسی کام کا ذمہ دار بنایا گیا ہو اسے تو اللہ کے راستہ میں کسی کی ملامت سے نہیں ڈرنا چاہئے اور جو اجتماعی ذمہ داری سے فارغ ہو اسے اپنے نفس کی اصلاح کی طرف متوجہ رہنا چاہئے۔
البتہ اپنے امیر کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ رکھے۔ ( اخر جہ البیہقی کذا فی الکنز 164/3)

کتاب کا نام: حیات صحابہ – مولانا یوسف کاندھلوی
صفحہ نمبر: 500 – 501